6 مئی، 2023، 7:38 PM

پاکستان کو ورلڈکپ میں بھارت جاکر میچ کھیلنا چاہیئے، شاہد آفریدی

پاکستان کو ورلڈکپ میں بھارت جاکر میچ کھیلنا چاہیئے، شاہد آفریدی

پاکستانی سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے ممتاز آل راونڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو عالمی کپ میں شرکت کے لیے بھارت جانا چاہیئے۔عالمی کپ اور ایشیا کپ الگ الگ ایونٹ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے ممتاز آل راونڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو عالمی کپ میں شرکت کے لیے بھارت جانا چاہیئے۔عالمی کپ اور ایشیا کپ الگ الگ ایونٹ ہیں۔

شاہد خان آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نمبر ون ٹیم بن گئی جس کے لیے سب کو بہت بہت مبارک ہو۔ قومی کپتان بابر اعظم بھی بہت مبارکباد کے مستحق ہیں،عالمی نمبر ون بننا بہت بڑی کامیابی ہے۔میرا خیال ہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کے لیے تیار ہے،مجھے امید ہے کہ پاکستان میں گا ایونٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ اپنے آپ کو اتنا مضبوط کریں کے کسی کو آنکھیں دکھا سکیں۔انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ کہ ایشیا کپ مختلف ٹورنامنٹ ہے جبکہ عالمی کب آئی سی سی کا ایونٹ ہے۔ عالمی کپ میں شرکت سے منع کرنا مشکل ہو جائے گا۔ اس لیے پاکستان کو عالمی کپ کھیلنے کے لیے بھارت جانا چاہیئے۔

News ID 1916301

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha